کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ ملے گا، مشیر خزانہ


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ ملے گا۔ کامیاب جوان پروگرام قرضوں کی حد 50 لاکھ سے اڑھائی کروڑ کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو 50 لاکھ روپے تک قرضے دیے جارہے تھے۔ 2 ہزار900 نو جوانوں کوایک ارب روپے سے زائد کے قرضےدیے جاچکے ہیں۔مزید7500 نوجوانوں کوقرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 2 ہزار سے زائد نوجوانوں کو قرضے دیے جاچکے ہیں۔ مزید 7 ہزار 500 نوجوانو ں کو قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ کامیاب جوان قرضوں پر مارک اپ کا ریٹ آدھا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نےرقم میں اضافے کی منظوری دے دی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے ہرممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت فی کس اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ لگوں کو پیسے دے کر کاروباری شعبے میں خودمختار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے  بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔ موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا محورعام آدمی ہے۔


متعلقہ خبریں