نازیبا زبان کا استعمال: اسٹورٹ براڈ کو والد کرس براڈ نے جرمانہ کر دیا


لندن: انگلش فاسٹ باؤلراسٹورٹ براڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان کے والد اور میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانہ کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق اسٹورٹ براڈ پر ان کے والد کی جانب سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے پر اسٹورٹ براڈ نے ایک مزاحیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد ان کی کرسمس پر تحفے بھیجے جانے والے افراد کی فہرست میں سے باہر ہیں۔

انگلش تیز گیند باز براڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مہذب زبان استعمال کیا تھا۔

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے والد کے فیصلے کو تسلیم بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ مانچسٹر کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے تھی۔


متعلقہ خبریں