برطانیہ اور یورپ کیلیے متبادل فضائی آپریشن،بحالی کی طرف گامزن

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: برطانیہ اور یورپ کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن، بحالی کی طرف گامزن ہے۔

پی آئی اے: جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین فارغ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی آئی اے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے برطانیہ اور پیرس کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فرانس میں جی ایس اے کے تعاوَن سے چارٹرڈ پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے 14 اگست سے برطانیہ کے لیے متبادل انتظامات کے تحت پروازیں آپریٹ کرے گی۔

اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرس کے لیے بھی پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

پی آئی اے: امریکہ نے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

پی آئی اے کے جاری کردہ شیڈول کے تحت 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد اور 16 اگست کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں اڑان بھریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق پی اائی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔

یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں