چین: خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس کا کامیاب تجربہ


شنگھائی : چین کے شہر شنگھائی میں خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس متعارف کردی گئی ہے جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں جب کہ گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی ڈرائیور کو بھی بٹھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سروس عوام کیلئے کھول دی گئی ہے جب کہ روبو ٹیکسی پر سفر کیلئے مسافر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کر کے باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔

چین میں منفرد اور جدید خودکار بینک متعارف

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے شہر گوآنگ ژو میں بھی خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی متعارف کرائی گئی تھی جس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا تھا۔

اس سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں جبکہ گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ایک یا دو ٹیکنیشن بیٹھے ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں