چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ترجیح ہے، وزیراعظم

حکومت کا اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

فائل/فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ترجیح ہے، کاروباری برادری کی سہولت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت تعمیراتی شعبے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں سے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ کورونا سےعلاقائی اور دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی حکمت عملی سے معاشی سرگرمیاں زورپکڑ رہی ہیں۔ فرٹیلائزر،اسٹیل، ریئل اسٹیٹ اور دیگرشعبوں میں بہتری  آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کاروباری برادری کے بھرپور اعتماد پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا نوجوانوں کیلئےنوکریوں کےمواقع پیداکیےجائیں گے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ ملے گا۔ کامیاب جوان پروگرام قرضوں کی حد 50 لاکھ سے اڑھائی کروڑ کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو 50 لاکھ روپے تک قرضے دیے جارہے تھے۔ 2 ہزار900 نو جوانوں کوایک ارب روپے سے زائد کے قرضےدیے جاچکے ہیں۔ مزید 7500 نوجوانوں کوقرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 2 ہزار سے زائد نوجوانوں کو قرضے دیے جاچکے ہیں۔ مزید 7 ہزار 500 نوجوانو ں کو قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ کامیاب جوان قرضوں پر مارک اپ کا ریٹ آدھا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نےرقم میں اضافے کی منظوری دے دی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے ہرممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت فی کس اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ لگوں کو پیسے دے کر کاروباری شعبے میں خودمختار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے  بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔ موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا محورعام آدمی ہے۔

 


متعلقہ خبریں