فائیو جی اسپیکٹرم کی فروخت کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی فروخت کا عمل نہایت شفاف طریقہ کار اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کے لیے  مزید اسپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری سے متعلق اسپیکٹرم نیلامی پر غور کیا گیا۔ مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی گٗی۔

اجلاس کو اسپیکٹرم کے حصول کی درخواست اور اس سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو وزیراعظم نے بتایا کہ موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مشرقی و جنوبی ایشیاء میں فائیو جی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کا مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید اسپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے پاکستان میں گزشتہ سال اگست میں جدید ترین ٹیکنالوجی ’’ فائیو جی ‘‘ کی کامیابی سے تجرباتی آزمائش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی چین کی ایک نجی سیلولر کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا  کہ انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کی کامیابی سے آزمائش کر لی ہے۔

چین کی نجی کمپنی کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کی کامیابی سے آزمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کمپنی ملک میں جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دنیا میں موجود جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لایا ہے۔

اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان کے صارفین کو مستقبل میں آنے والے لامحدود جدید مواقع فراہم کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں