پاکستان کا بنگلور میں گستاخانہ پوسٹ کے واقعے پر شدید احتجاج

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بنگلور میں پیش آنے والے گستاخانہ پوسٹ کے واقع پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کا آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیش آنے والا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق پوسٹ کرنے پاکستان اور مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بنگلور میں اس مسئلے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس گستاخ نے یہ جرم کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں