جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کتب بینی کے رجحان کا فقدان



لاہور: ایک وقت تھا کہ جب مطالعے کی میزوں اور گھر کی خوبصورت شیلفوں میں کتب بینی کے شوقین حضرات کتابیں رکھا کرتے تھے تاہم آج کے دور میں نہ تو کتب بینی کے شوقین ملتے ہیں نہ ہی شاہکار تصانیف سامنے آ رہی ہیں۔

آج کے دور میں انٹرنیٹ اور جدید الیکٹرانک گیجٹس آنے کے بعد لوگوں کے مشاغل اور ترجیحات بدل گئی ہیں جب کہ لائبریرز ویران ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے استاد،ماہر تعلیم اور تاریخ دان سیدہ عارفہ زہرا نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کتاب کو انسان کی ذہنی دستاویز اور اس کے علم کے ارتقاء کی گواہی قرار دیا۔

وزیراعظم نےلاک ڈاؤن میں کون سی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی رفتار تیز ضرور ہو سکتی ہے لیکن کتاب کی گرفت ذیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں مجموعی طور پر ایک ہزار چار سو تیس لائِبریریاں ہیں جن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں