بلوچستان: احساس کیش پروگرام، وزیراعظم ریلیف فنڈ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس  میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور وزیراعظم ریلیف فنڈز کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں چیئرمین بلوچستان ماحولیات پروٹیکشن ایجنسی کی مدت ملازمت میں توسیع منظور دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے سبی،تربت خضدار اور لورالائی میں محکمہ داخلہ کو پروبیشن دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ کرمنل پروسیجر کوڈ 1898 کے ڈرافٹ بل 2019 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020- 21 میں نئے گورنمنٹ انٹر کالجز کے قیام سے متعلق اضلاع کے ناموں کی تصحیح کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، سندھ میں سیلاب سے تباہی، متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر

ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی ہنگامی صورت حال کے باعث ایڈہاک بنیادوں پر پر سٹاف نرسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کہ تحت پی ایس ڈی پی 2019- 20 میں اسکیمات کی نومین کلچر کی تصحیح کی منظوری دے دی گئی۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے کورونا وبا کے سبب اسپتالوں کی بند او پی ڈیز  15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کے تحت سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 8 اگست کو بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کسی پابندی کے بغیر کھلی رہیں گی۔


متعلقہ خبریں