انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان


لندن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں  کپتان اظہرعلی، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، شان مسعود، فواد عالم ،امام الحق، محمد عباس اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کاشف بھٹی، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں