اسکاٹ لینڈ: ٹرین حادثے کے باعث تین افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی


لندن: اسکاٹ لینڈ میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث تین افراد ہلاک اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ ریل ٹرین اسٹون ہیون کے علاقہ میں ایک جنگل میں پٹری سے اتر گئی، جس سے جنگل میں آگ لگ گئی۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹروجن نے کہا ہے کہ مشرقی ساحلی علاقے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کا بڑا واقعہ ہوا ہے۔

جاپان: زلزلے میں بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھنے والی بلٹ ٹرین تیار

نیکولا اسٹروجن کے مطابق اس واقعہ میں متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی واقعہ میں متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں