منڈی بہاؤ الدین: کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

منڈی بہاؤ الدین: کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

منڈی بہاؤ الدین: کار سوار مسلح افراد نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 12 افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مندی بہاؤ الدین میں کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور سمیت دیگر راہ گیروں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر کار سوار مسلح افراد غصے میں آگئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کل 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور زخمیوں سمیت عینی شاہدین کے بیانات لینے کی بھی کوشش ہورہی ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔


متعلقہ خبریں