جاوید میانداد کا عمران خان کو چیلنج، سیاست میں آنے کا اعلان


کراچی:پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے گھر میں وزیراعظم بن کر گئے تھے، آج لوگ مجھے طعنے دے رہے ہیں۔

جاوید میاں داد نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی کرکٹ ختم کر کے کرکٹرز کو بے روزگار کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو روزگار دے نہیں سکتے تو چھینو تو مت۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں تمھیں چلانے والا میں تھا اور میں تمھارا کپتان تھا تم میرے کپتان نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں اور اب میں سیاست پر بھی بات کیا کروں گا، میں نے ہمیشہ لوگوں سے کہا ہے کہ پاکستان کو سنبھالو۔

وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے، جاوید میانداد

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی باتیں کرنے سے مزید مسائل پیدا ہوں گے جو کسی سے بھی نہیں سنبھالے جائیں گے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنانے پر لیجنڈری بیٹمسین جاوید میانداد نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی دو ہزار سترہ جیتنے والے کپتان کو بارہویں کھلاڑی کی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ سابق کپتان کے طور پر سرفراز کو عزت دینی چاہیے تھی۔ پی سی بی اور ٹییم مینجمنٹ کو خیال رکھنا چاہیے کہ اگر سینیئر کھلاڑی کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو واپس بھیج دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر سے آ کر لوگوں کو پی سی بی میں بیٹھا دیا گیا ہے، کیا پاکستان میں کوئی قابل لوگ نہیں بچے جو انہیں نوکریاں دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں