ریلوے کے منصوبے میں مقامی لیبر اور سامان کے استعمال کی یقین دہانی

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریلوے کے منصوبے میں مقامی لیبر اور سامان کا استعمال کیا جائے گا۔

ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق یہ یقین دہانی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں کرائی گئی۔

سی پیک اتھارٹی: ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری

چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں چین کی ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے ہونے والی ملاقات کی بابت بتایا ہے کہ چین کے سفیر نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو چینی حکومت کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔

 جب تک ایم ایل ون منصوبہ نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہو سکتی، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق چین کی ریلوے کے ڈی جی نے دوران ملاقات چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کے منصوبے میں مقامی لیبر اور مقامی سامان استعمال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں