کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 63 ہزار 539 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 13 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ 58 ہزار 856 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 54 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 657 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 32 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 227 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں 990 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 49 ہزار 170 سے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار 617 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزار 500 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 79 ہزار 140 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 55 ہزار 908 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی ڈاکٹروں کا نئی کورونا ویکسین پر تحفظات کا اظہار

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65 ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز