مالکان کو پہچاننے والی الیکٹرک سمارٹ کار نمائش کے لیے پیش


بیجنگ: چینی کمپنی بائٹون نے اپنی پہلی الیکٹرک اسمارٹ کار ‘ایس یو وی کانسیپٹ’ نمائش کے لیے پیش کردی۔

مہنگی ترین اور جدید لگژری گاڑیوں سے سجے بیجنگ آٹو شو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آٹو شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ’کانسیپٹ کار‘ 4.85 میٹر لمبی، 1.94 میٹر چوڑی اور 1.65 میٹر اونچی ہے۔

آدھے گھنٹے میں بیٹری سے 80 فی صد تک چارج ہونے والی گاڑی 399 سے 520 کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہے۔

گاڑی میں چہرہ پہچاننے والے کیمرے لگے ہیں جس کی مدد سے بائیومیٹرک ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے۔

بائیومیٹرک ڈیٹا کی مدد سے گاڑی کے دروازے صرف اپنے مالکان کے لیے ہی کُھلیں گے۔

‘ایس یو وی کانسیپٹ’ کی قیمت 32 ہزار پاونڈ (50 لاکھ روپے) سے شروع ہوگی جسے 2019 میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں