’پیار کے صدقے‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

’پیار کے صدقے‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

ہم ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ کی آخری قسط میں کیا عبداللہ اور ماہ جبین پھر سے ایک ہو پائیں گے؟

محبت کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی آخری قسط آج بروز جمعرات شب آٹھ بجے نشر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

گزشتہ ہفتے ہم نیوز کے پروگرام ’ صبح سے آگے‘ میں ڈرامہ سیریز کے مرکزی کردار’ عبداللہ ‘ کو نبھانے والے اداکار بلال عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ بڑی کشمکش اور مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

اویس منگل والا کے سوال کہ کیا چاہتا ہے عبداللہ؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناظرین کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ عبداللہ مہ جبین کا انتخاب کرتا ہے یا شانزے کو چنتا ہے۔

عبداللہ کا کردار نبھانے میں کتنی تیاری کی اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں اس کردار کو نبھانے میں تذبذب کا شکار تھا تاہم اچھی ٹیم کے باعث اسے نبھانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل دی سپرہنوز پر فلم بنانے کی تیاریاں

ڈرامے میں مہ جبین کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مہ جبین نے پڑھائی سے لے کر اپنی زندگی میں آنے والے تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ہم ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ 27 قسطیں نشر ہو چکی ہیں جسے عوام نے بہت پسند کیا ہے۔

صبح سے آگے میں گفتگو کے دوران اداکار عمیر رانا نے آئندہ ڈراموں میں منفی کردار نہ نبھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور خاندان کے دیگر لوگوں نے مجھے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے سے منع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایک چھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار بس ایک ہی اداکار نبھایا کرے گا جو کہ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ کبریٰ خان کا ہم نیوز کے لیے محبتوں بھرا پیغام

لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ دینے والے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے کی صرف ایک قسط نشر ہونی رہ گئی ہیں اور ڈرامہ سیریل کے مداح اپنے پسندیدہ جوڑی کو اکٹھا دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں