پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل نے آج ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا اور ایئر چیف نے جے ایف سترہ بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں بھی حصہ لیا۔

ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ جے ایف سیونٹین ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری پاک فضائیہ کے لیے معاون ثابت ہو گی جبکہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: ملکی سلامتی، اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی جبکہ پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں