محنت کشوں نے ایک سو چالیس فٹ لمبا آٹھ فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کرا لیا

محنت کشوں نے ایک سو چالیس فٹ لمبا آٹھ فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کرا لیا

منڈی بہاوالدین: محنت کش  دوستوں نے پیسے جمع کرکے ایک سو چالیس فٹ لمبا اور آٹھ فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کرا لیا ہے جس پر پچیس ہزار روپے صرف ہوئے ہیں۔

پرچم کی تیاری کے بعد اس کی نمائش کی تقریب ہوئی جس میں خواتین اور بچوں نے گھروں کی چھتوں سے پرچم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوم آزادی کشمیر میں منائیں گے

احسان رحمانی کا ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ممنون ہیں جن کی انتھک محنت کی بدولت آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود ممکن ہوا اور وہ ہر سال اس پرچم کو اسی جوش اور جذبہ سے بنائیں گے تاکہ نوجوانوں میں وطن کی محبت اجاگر ہوسکے۔

دوسری جانب جشن آزادی میں صرف ایک دن رہ گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں آزادی کے جشن ک تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: باکسر عامر خان کی عوام سے جشن آزادی محتاط انداز میں منانے کی اپیل

ملک بھر کے تمام شہروں کے ہر علاقے، ہر گاؤں میں ایک ہی نعرہ لگایا جا رہا ہے پاکستان زندہ باد، ہماری آن ہماری شان پاکستان۔

ضلع بدین میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے، ٹنڈو آدم میں بھی شہریوں میں جشن آزادی کے حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

صادق آباد میں بھی ہر سو جشن آزادی کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں، ڈھول کی تھاپ پر ملی نغموں نے بھی سماں باندھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی: ایوانِ کارکنانِ پاکستان عوام کیلیے کھول دیا گیا

خان پور میں بھی مناظر دیگر شہروں سے مختلف نہیں، نوجوان اور بچے جھنڈیوں کے علاوہ بیجز اور پرچم والی شرٹس خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

قصور میں بھی جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم اور دیگر اشیا سے اسٹالز سج گئے۔ جگہ جگہ لگائے اسٹالز پر پاکستانی پرچموں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے پرچم بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔


متعلقہ خبریں