وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کردیا


خیبر: وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں قائم احساس نشوونما سینٹر کا دورہ کیا اور پودا بھی لگادیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بچی کو پولیو سے بچاوَ کے قطرے بھی پلائے۔

معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس نشوونما پروگرام پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: احساس کیش پروگرام، وزیراعظم ریلیف فنڈ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بتایا کہ تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے ہے۔ پروگرام مکمل طور پر حکومت کی طرف سے فنڈڈ ہے۔ مستحق افراد کو سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بچیوں کے لیے 2ہزار روپےسہ ماہی وظیفہ  جبکہ بچوں کے لیے1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا بتانا تھا کہ بچوں کی نشووما (سٹنٹنگ ) کا مسئلہ وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہاہے۔ سٹنٹنگ کی بیماری کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ملک بھر کے 9 اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ، غذر، ہنزہ،  کھرمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں