جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج  کیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 12 اگست کوجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کی اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزورکنگ باؤنڈری پرسول آبادی کومسلسل نشانہ بنارہی ہے جب کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال 1961 بارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

گیارہ ہندوؤں کی موت،ذمہ دار بھارتی حکومت ہے: پاکستان ہندو کونسل

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے 16 معصوم شہری شہید اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔


متعلقہ خبریں