پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکولز 15 ستمبر سے پہلے نہیں کھولنے دیں گے، مراد راس


لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 15 ستمبر سے پہلے نہیں کھلیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جو اسکول 15 اگست کو کھلے گا، اسے سیل کر دیں گے۔ 15 ستمبر کو تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کے بعد اسکول کھولے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمرج کے جن طلبہ کے نتائج غلط آئے، اس کی مکمل تحقیقات کرائیں گے، کیمرج کی کنٹری ڈائریکٹر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ اسکولز میں کچھ بلیک میلر عناصر موجود ہیں، مراد راس

خیال رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کردیا تھا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا تھا کہ 15 اگست سے ملک بھر میں نجی اسکولزکھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 15 اگست سے اسکولز کھولے جائیں گے۔ حکومت کو ایس او پیز بھی دے دی ہیں۔ نجی اسکولز کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میرج ہالز کو بھی 15 ستمبرسے کھول دیں گے۔


متعلقہ خبریں