پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ  میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں، رہیں گے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے قوم کو آزادی کے 73 سال مبارک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی قدر مقبوضہ کشمیر کی ان ماؤں سے پوچھیں جو اپنے شہید بیٹوں کو پاکستان کے جھنڈوں میں دفن کرتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ظلم ایسا نہیں ہے جو کشمیریوں پر نہ ڈھایا جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں خواتین اور بچوں کی حرمت کو پامال کیا جار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جنرل سیکریٹری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دیتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انٹرنیشنل میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا اور شہریوں سےملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل میڈیا یا یو این مبصرین کو ایل او سی جانے نہیں دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں یو این مبصرین یا انٹرنیشنل میڈیا کو جانے کی مکمل آزادی ہے اور 22 جولائی کو عالمی میڈیا نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کیا ہے۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام عالم کی نظر میں تصفیہ طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ تین بار زیر بحث آیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب رہائشیوں کے گھروں میں شلٹرز بنائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرفہرست ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں جیتی جاتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر دیر پا اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ میں روک تھام ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2611 کلو میٹر پر باڑ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

میجرجنرل بابر افتخارنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنی عوام کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت نے کورونا کے دوران بھی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی رپورٹ میں بھی بھارت میں دہشت گرد گروپس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر بھی باڑلگانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو دورکرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پاکستان فوج میں 25 ہزار سپاہی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے آرمی پبلک اسکولز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 18 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایل او سی پر اشتعال پیدا کرتا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہے کیونکہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کے شعبہ صحت میں بہتری آئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے طول وعرض میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 20جولائی سے ملک بھر میں دوبارہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان، کراچی اوراندرون سندھ کے علاقے سیلاب کے باعث زیر آب آگئے ہیں اور آنے والے دنوں میں سیلاب کی صورتحال کا دیکھا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح طور پر کہا کہ دشمن قوتوں کو افواج پاکستان اورعوام میں خلیج پیدا کرنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں کے ذریعے اداروں کو ٹارگٹ کرکے غیر یقینی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ناکام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب اس کے نگہبان ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے تدارک میں بھی پاک فوج نے دیگر اداروں کی معاونت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف مؤثر حکمت عملی پر دنیا نے پاکستان کا اعتراف کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ خوشحال بلوچستان مستحکم پاکستان کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میں جعلی خبروں کے ذریعے اداروں اورعوام میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشت گردوں کے بیا نیے کو قوم کے تعاون سے نا ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی بات ہو ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ سعودی عرب ایک معمول کا دورہ ہے۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں اور ہم افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے واضح طورپر کہا کہ پانچ رافیل آئیں یا 500، ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رافیل لے آئیں یا ایس 400 ،ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ محدود وسائل کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے بھر پورطریقے سے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی مبینہ آڈیو میں دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان نے دوران حراست ہمیں بہت سی انفارمیشن دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کی انفارمیشن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کو آپریشن کے د وران استعمال کررہے تھے۔

بھارت نے اسرائیل سے ڈیموگرافی بدلنے کا طریقہ سیکھا، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
افواج پاکستان اورعوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام بھارتی عزائم کو ہم نے ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز