جشن آزادی: سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا

جشن آزادی: سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا

مری: جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا ہے۔

جشن آزادی، پاک بحریہ نے نیا نغمہ جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرنے والے سیاحوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک لازمی طور پر پہنیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

کورونا: باکسر عامر خان کی عوام سے جشن آزادی محتاط انداز میں منانے کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کو مال روڈ پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز