سائنس ہارر فلم ‘اے کوائٹ پلیس’ کا باکس آفس پر راج


نیویارک: خون آشام بلاؤں نے جب ایک خاندان کا جینا دوبھر کیا تو تماش بینوں کا رش لگ گیا۔

یہ رش کسی جگہ پرنہیں بلکہ سنیما گھروں میں لگا جہاں سائنس ہارر فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ کی نمائش جاری تھی۔

عوام الناس سے پسندیدگی کی سند حاصل کرنے والی فلم نے اب تک دنیا بھر سے 22 ارب روپے سے زائد کما لئے ہیں۔

جون کراسنسکی کی زیر ہدایت بننے والی فلم ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے بلاؤں کا سامنا ہے۔

فلم میں دکھایا جانے والا خاندان جنگل میں آباد ہے اورخود کو غیر مرئی قوتوں سے بچانے کی جنگ لڑتا ہے۔

فنکاروں کی اداکاری اس وقت عروج پر نظر آتی ہے جب وہ پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لئے اشاروں کی زبان کا سہارا لیتے ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جون کراسنسکی،ایمیلی بلنٹ،نواح جپوپ اور میلیسنٹ سیمونڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔

سائنس ہارر فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ نے 22 ارب روپے کما کر ڈیوین جانسن کی فلم ’ریمپیج‘ کو باکس آفس پر دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ریمپیج‘ نے باکس آفس پر 21 ارب روپے کمائے تھے۔

کامیڈی فلم ’آئی فیل پریٹی‘ 18 ارب روپے کمائی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں