ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کیلئے سول ایوارڈ’ستارہ امتیاز‘ کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں چوبیس شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت، ستائیس کیلئے ستارہ امتیاز اور چوالیس شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے ستارہ امتیاز کیلئے منتخب ہونے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ مجھے اتنی عزت سے نوازاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی باصلاحیت ہیں اور آگے جارہی ہیں۔ سلطانہ صدیقی نے کہا کہ جنگ ایک ہاتھ سے نہیں لڑی جاتی۔ ملک کی ترقی کیلئے باصلاحیت خواتین کو آگے لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت خواتین کی ہمت افزائی اور انہیں سپورٹ کرنا ہوگا۔ہم نیٹ ورک کی صدر نے بتایا ہماری پالیسی ہے کہ ہم نیٹ ورک میں 33فیصد خواتین ہوں۔

سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں اور عوام سے گزارش ہے خواتین کی ہمت افزائی کریں۔ خواتین کے آگے آنے سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو جگہ دینی ہوگی۔ نوجوان نسل پاکستان کو مزید ترقی دے گی۔ تجربہ کار افراد کو عدم تحفظ کے بجائے نوجوان نسل پر اعتماد کرنا ہوگا۔

کل 27 شخصیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ستارہ امتیاز کیلئے منتخب دیگر شخصیات میں عبدالحامد، راجہ شاہد نذر، عبد المجید تلوکار، ڈاکٹر ساجد بلوچ، نعیم اللہ ڈار، حیدر علی بھٹی، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق، ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعد حسین، مصور محمد عمران قریشی، کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم، اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری، کرکٹر عبدالقادر مرحوم، رتھ لوئس، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سبرینا کھیتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اسدر علی اور پیر سید لخت حسنین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں