پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ نواف بن سعید احمد المالکی نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دونوں رہنماوں نے دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ  میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں، رہیں گے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں