لاڑکانہ میں ’پورا کشمیر اب پاکستان ہے‘ کے عنوان سے ریلی


لاڑکانہ: سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں “پورا کشمیر اب پاکستان ہے” ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہندو برادری سمیت مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

لاڑکانہ میں حکومت پاکستان کی زیرسرپرستی عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر کام کرنے والی عالمی تنظیم نیشنل پیس کائونسل آف پاکستان کی جانب سے “پورا کشمیر اب پاکستان ہے” کے عنوان سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں ہندو برادری برادری سمیت مختلف اقلیتی برادریوں اور ہر مکتبہ فکر سے وابستہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی چیئرمین نیشنل پیس کائونسل محمد عاشق پٹھان، محمود علی اور ڈاکٹر لکھمی چند سمیت دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت کے خاتمے تک ہر پاکستانی کشمیروں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا جبکہ اپنے یوم جشن آزادی پر پاک افواج کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیریوں کی کئی دہائیوں پر مشتمل جدوجہد اور شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب مکمل کشمیر کو اپنے نقشے میں شامل کر چکا ہے کشمیر ہمیشہ سے ہی پاکستان کا حصہ تھا تاہم اقوام عالم کی کشمیر پر جاری ظلم و قتل غارت پر خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلیے کوشاں ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پورے خطے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کو حوا دینے میں مشغول رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دہشتگردی کی کاروائیوں کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہے لیکن بھارت پورے خطے میں اکیلا ہو چکا اور پاکستان کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پاکستان میں منافرت اور دیشتگردی پھیلانے سمیت اپنے دیگر ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی ہے اور انکے ناپاک مقاصد کو ناکام کیا ہے، سندھ بھر کی ہندو برادری آج بھارتی بربریت پر سراپا احتجاج ہے۔


متعلقہ خبریں