آئین و قانون بتائیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب

جوہی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟

کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہوگا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جوہی میں ایف پی بند آر ڈی 44 کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دورے کے دوران مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شہداد کوٹ سے منچھر تک بارشوں نے کافی نقصان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دادو سے جوہی تک روڈ اتنا خراب تھا کہ اگر مردے کو لے جایا جاتا تو وہ بھی زندہ ہوجاتا۔

این ڈی ایم اے کراچی کے نالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کرائے، چیف جسٹس

وزیر اعلیٰ سندھ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے روڈ ٹھیک کرایا ہے لیکن اب کچھ جگہوں پر بارش نے نقصانات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے چار ہزار خیمے درکار تھے۔

سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ مجھے وہ آئین و قانون بتائیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟

انہوں ںے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دماغ میں اگر ایسی سوچ ہے تو وہ نکال دے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کردیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سب پاکستانی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم آئین کی پاسداری کررہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیرقانونی ہوگا۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

انہوں نے کہا تھا کہ آج تک کسی بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کی وجہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں حق نہ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں