سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، چودھری برادران


گجرات: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے یہ بات  سعودی سفیر سفیرنواف سعیدالمالکی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سعودی سفیر نے چودھری برادران کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل مکہ ،مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، میجر جنرل بابر افتخار

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

مزید برآں سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، آپ کے سعودی عرب کے بارے میں نیک خیالات جان کر خوشی ہوئی۔


متعلقہ خبریں