پاکستان میں کورونا کے مزید 747 کیسز رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 747 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے اور مجموعی طور پر دو لاکھ 88 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 747 کورونا کے نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 182 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 95 ہزار 203، خیبر پختونخوا 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 452 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 624 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 115 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان بھر میں زیر اعلاج (ایکٹیو کیسز) کی تعداد  16 ہزار 2 سو 61 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 23 ہزار 722 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں