کشمیر کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈا پور


اسلام آباد: وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائی70 سال سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں وزیراعظم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بھر پور ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سے متعلق قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے، مودی کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں