کراچی کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے،بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے انکم ٹیکس ادا کیا اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا، ناصر شاہ

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دی ہے۔

آئین و قانون بتائیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزاسکوائر منصوبے کے لیے ورلڈ بینک سے قرضہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ حکومت نے منصوبہ مکمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر میں بھی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کم وسائل میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہوگا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 30 ستمبر تک کئی منصوبوں پر کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ اولڈ سٹی ایریا میں بھی کام کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈرینج کے سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ٹیکس ریونیو بڑھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔

این ڈی ایم اے کراچی کے نالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کرائے، چیف جسٹس

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے عوام س کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں