سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے مدد کی پیشکش کردی

سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے مدد کی پیشکش کردی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پیشکش کی ہے کہ سندھ میں ایمرجنسی ریسکیو سروس قائم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے نظام کے قیام میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔

ہمیں کورونا، معیشت اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،تیمور سلیم جھگڑا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اے این پی اور پی پی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

کراچی کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے،بلاول بھٹو زرداری

کے پی کے وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ ایمل ولی خان کی جانب سے غلط اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جب بی آر ٹی منصوبے کا آغاز ہوا تو اس وقت میں سیاست میں بھی نہیں تھا۔

ویژن مکمل کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، سلیم جھگڑا

صوبہ سندھ کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سندھ میں ایمرجنسی ریسکیو سروس قائم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سندھ میں ٹرانسپورٹ کا نظام بنانے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں