یوم آزادی پر قیدیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے 74 واں یوم آزادی پر جیل کے قیدیوں کے لیے بڑی خبر آگئی، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کے لیے دی جانے والی معافی کا اطلاق دہشتگردی، قتل اور ڈکیتی کے کیسز کے میں سزا بھگتنے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

اسی طرح سزا میں کمی کا اطلاق پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث قیدیوں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان بھر کی تمام جیلوں کو اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: قیدیوں نے فیملیز کے ساتھ عید منانے کیلیے عدالت کا در کھٹکھٹا دیا 

خیال رہے کہ اپریل میں دبئی کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے180 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق واپس وطن پہنچنے والے مسافروں میں  178مرد اور 8 خواتین شامل تھیں۔

تمام افراد فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 8077 سے فیصل آباد پہنچے تھے۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کو جیلوں سے رہائی ملی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفاتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای گورنمنٹ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

دبئی کی حکومت نے مجموعی طور پر400 پاکستانیوں کو رہا کیا تھا جن کو مرحلہ پاکستان بھیجا جائے گا۔


متعلقہ خبریں