جرمنی: یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب

جرمنی: یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب

برلن: پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

مملکت خداداد پاکستان کا 74واں یوم آزادی

ہم نیوز نے جرمنی میں قائم سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کے علاوہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور جرمنی کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی تقریب میں شریک افراد کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ خصوصی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

جشن آزادی: ’میں‘ چھوڑ کر ’ہم‘ کی سوچ اپنانا ہو گی، سلطانہ صدیقی

ہم نیوز نے ترجمان پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ خصوصی تقریب میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دینے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان کے سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے کوشش کر کے اپنے عزم کو ثابت کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستانی قوم ہرخواب کو حقیقت میں بدلنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ایران بھی جشن آزادی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا

جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔


متعلقہ خبریں