ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں گرین کیپ کی پوزیشن بہترہے، محمد رضوان

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں گرین کیپ کی پوزیشن بہترہے، محمد رضوان

ساوَتھمپٹن: پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں گرین کیپ کی پوزیشن بہترہے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: خراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل ختم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے باؤلرز پوری فارم میں ہیں اور وہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو آؤٹ کرسکتے ہیں۔

محمدرضوان کا کہنا ہے کہ بلے باز بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد گیم پلان تبدیل کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کی ہدایات کےمطابق کھیلنےکی کوشش کی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بھی ٹاپ آرڈر یا مڈل آرڈر میں کھیلنے کا مسئلہ نہیں رہا ہے۔

 شان مسعودانگلینڈ میں24سال بعد سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اوپنر

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کی نصف سنچری نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو کافی حد تک سنبھلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنانے میں کامیاب رہی ہے جس میں محمد رضوان کے 60 رنز شامل ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان 60 رنز اور نسیم شاہ ایک رن کے انفرادی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں