دورہ انگلینڈ، آسٹریلیا نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دورہ انگلینڈ، آسٹریلیا نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو


سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ایرون فنچ اور نائب کپتانی پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 4 ستمبر، دوسرا میچ 6 ستمبر اور تیسرا میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں 11 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 13 ستمبر اور تیسرا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں