توشہ خان ریفرنس، نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر چسپاں کیا گیا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ نواز شریف کو 17 اگست تک پیش ہوکر جواب دینے کے لیے آخری موقع دیتے ہیں۔

اس سے قبل رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بھی نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 7 جولائی کو توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا تھا۔

اشتہار  میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیے تھے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ آصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

پراسیکیوٹرقومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں