مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے، مودی کا غروب آفتاب بہت جلد ہوگا، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے، مودی کا غروب آفتاب بہت جلد ہو گا۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یوم سیاہ پر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور بلاول کو احتساب کا غم ہے، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں کرتار پور راہداری کھول دی گئی اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے، مودی نے عمل سے ثابت  کیا کہ وہ ناپسندیدہ رہنما ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کو سب کچھ نظر آرہا ہے کہ پرامن اور کون انتہا پسند ملک ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے  پر گامزن ہے، نام نہاد بھارتی جمہورتی  اور سیکولر ازم دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوگا، چوہان

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہو چکا ہے، بھارت چین کے خلاف کچھ کرنہیں سکتا لیکن میڈیا بےلگام لگا ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے سرعام تسلیم کیا کہ بھارت نے پاکستان توڑا، خطے کے اندر دہشت گردی بھارتی ایجنسی را کرواتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کے مجرم ہیں، بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود خان اچکزئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آج عدالت میں کورونا کا خدشہ نہیں تھا؟ فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کا دل پاکستان کے لیے کم اور افغانستان کے لیے زیادہ دھڑکتا ہے۔


متعلقہ خبریں