بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی جبکہ اس پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد کا عمران خان کو چیلنج، سیاست میں آنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں