امریکہ نے ایران کے تیل سے بھرے چار جہاز پکڑ لیے


واشنگٹن: امریکہ نے تیل سے بھرے ایران کے چار جہاز پکڑ لیے ہیں، جہاز ایران سے تیل لے کر وینزویلا جا رہے تھے۔

امریکہ کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جہازوں میں گیارہ لاکھ بیرل تیل موجود ہے، ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکہ نے ان جہازوں کو اپنے قبضے میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرانے کیلئے مخبری کرنیوالے کو پھانسی

دوسری طرف ایران نے اس خبر کی تردید کی ہے، وینزویلا میں تعینات ایران کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر ایران کے خلاف جاری امریکی پروپگینڈے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہوا ہے تاہم ثالثی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہم سب کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

عمران خان نے یہ ثالثی کوششیں اس وقت کی تھیں، جب خلیج فارس کے علاقے میں تیل کی صنعت سے جڑے مفادات پر حملے کیے گئے تھے، جن کا امریکا نے الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ان حملوں کا نتیجہ ایران اور سعودی عرب کے مابین شدید کشیدگی کی صورت میں بھی نکلا تھا۔


متعلقہ خبریں