سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا


اسلام آباد: سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں