اے پی سی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں،مولانا فضل الرحمان



پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق حزب اختلاف کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی اشتراک سے تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں۔ تحاریک ہمیشہ حزب اختلاف کےاشتراک سے چلتی ہیں۔ قوم کے سامنے واضح پلان رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ وعدہ تھا کہ مارچ میں حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔ مارچ تو نکل گیا اب ملین مارچ ہی رہ گیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام بلز کا جائزہ لیا۔ کوروناوائرس سے بہت سے نقصانات ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین ہو یا کشمیر آزادی کے لیے جدوجہد کی حمایت کریں گے۔ کمزور ممالک پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کےلیے دباوَ ڈالا جارہا ہے
کشمیر یوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کا کردار واضح ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج بھی یکسو ہونے کی بات پر زور دیتا ہوں تاہم مجھے اپوزیشن جماعتوں کے کردار پرتحفظات ہیں۔

مولانا فٖضل الرحمان نے کہا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بلز کے ذریعے قوم پر جبر مسلط کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جوقانون سازی کی گئی اس پر جے یو آئی نے ایک موقف رکھا۔ ان بلز کی جے یو آئی نے مخالفت کی اور پاکستان کے منافی بھی قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ بلز پاس کرانے سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو مشاورت کا وقت دیا جاتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی چند جماعتوں کو بلاکر مشورہ کرتے ہیں۔ ایم ایم اے اور کچھ دوسری جماعتوں کو مشاورت سے دور رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں