ایمازون کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا


جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں واقع ایمازون کے جنگلات میں لگی  بھیانک آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے بتایا ہے کہ اگست کے پہلے 12 دنوں میں ایمازون میں 10 ہزار سے زائد مقامات پر آگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ایمازون کے جنگلات میں لگی آگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

بارش بھی ایمازون کے جنگل میں لگی آگ ہفتوں نہیں بجھا سکے گی

ماہرین کے مطابق اگر آگ پر جلد قابونہ پایا گیا تو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جاری جنگ پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایمازون کے جنگلات پر شدید آگ بھڑک اٹھی تھی، برازیل کے صدر کی جانب سے آگ لگنے کی ذمہ داری این جی اوز پر ڈال دی گئی تھی۔

دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ عالمی حدت بڑھنے کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ،گزشتہ سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگی تھی۔


متعلقہ خبریں