بلند ترین تفریحی مقام دیوسائی میں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا


اسکردو: جہاں پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع پوگئی ہیں وہی پر دنیا کے دوسرے بلند ترین تفریحی مقام دیوسائی کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ان دِنوں دیوسائی کی خوبصورتی اپنے جوبن پر ہے اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے  گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے علمی اقدامات کا بھی آغاز کیا  جا رہا ہے۔

دنیا کے دوسرے بلند ترین سطع مرتفع دیوسائی میں ان دنوں ہر طرف رنگوں کی بہار ہے، یہاں بہتے جھرنے، شفاف پانی اور دلفریب مناظر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

وفاقی حکومت کی ٹیم بھی دیوسائی پہنچ گئی ہے اور سیاحت کے فروغ کیلئے بلین ٹری  منصوبے کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی شعبے کھولنے کا اعلان

محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ  حکام بھی دیوسائی کے قدرتی حسن کو بحال اور برقرار رکھنے کے لیے پر عزم نظر آتے ہیں۔کہتے ہیں  کہ دیوسائی کی خوبصورتی کی اگر درست انداز میں تشہر کی جائے تو یہ مقام پوری دینا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا تھا کہ سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے زور دے کر کہا تھا کہ محرم الحرام میں بھی ایس او پیز کا لازمی خیال رکھا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے بھی محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں