آئی پی پیز سے معاہدے ہو گئے، بجلی سستی ہو گی، شبلی فراز


اسلا آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کونے والی نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) سے معاہدے ہو گئے، آئندہ بجلی سستی ہو گی.

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔ خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کاجائزہ لیا ہے۔ ماضی میں بغیر کسی پلاننگ کے جنریشن پلانٹس لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سےلوگ سستی بجلی سے محروم ہیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پرتوجہ نہیں دی گئی۔ ماضی میں کیے گئےمعاہدوں کی وجہ سے مہنگی بجلی ملتی رہی۔ گزشتہ حکومتوں نےنجی کمپنیوں سےسستی بجلی کیلئےبات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی پیداوار کے معاہدوں کو ڈالر کیساتھ منسلک کیاگیا۔ ڈالرکی قدرمیں اضافےسے مہنگی بجلی خریدنی پڑتی تھی۔ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ بجلی پیدا کرے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں دوبارہ معاہدے طے پائے ہیں۔

معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایکویٹی کی ادائیگی ڈالر کے بجائے روپے میں ہوگی۔ کمیشن نے آئی پی پیز کے ساتھ یاد داشتوں پر پر دستخط کردیے ہیں۔

شہزاد قاسم نے کہا کہ ماضی میں پلانٹ میں استعمال ہونے والے فیول کی مد میں کمپنیاں بہت فائدہ اٹھا رہی تھیں۔ بجلی پیدا کرنے والے نجی بجلی گھروں کی کارکردگی کا نیپرا جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کمپنیوں سے پوری بجلی خریدنی ہوتی تھی۔ بجلی کمپنیوں کے منافع کا تعین بھی نیپرا کرے گا۔ نجی بجلی کمپنیوں کی طویل عرصے سے ادائیگیوں کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں