توشہ خانہ ریفرنس:نواز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کومفرور قرار دینے کے خلاف ان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کریں گے۔

نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی کاروائی، اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب بلا جواز مجھےاور اہلخانہ کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے، بیرون ملک علاج جاری ہے لہٰذا نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔

توشہ خان ریفرنس، نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت نے 29 مئی کو قابل ضمانت اور 11جون کو ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کیے جب کہ احتساب عدالت نے 30 جون کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی  لہٰذا احتساب عدالت کےاحکامات کالعدم قرار دیےجائیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر چسپاں کیا گیا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ نواز شریف کو 17 اگست تک پیش ہوکر جواب دینے کے لیے آخری موقع دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں