کراچی کو سندھ سے الگ کرنےکا خواب پورا نہیں ہوگا، رضاربانی

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کر سکتے، فوری اصلاح نہ کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں، رضا ربانی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کراچی سے متعلق بیان نئی بات نہیں ہے۔ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرساری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت سندھ میں  کبھی گورنر راج تو کبھی کراچی کو الگ کرنےکی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر روز 18 ویں ترمیم میں ردوبدل کی بات کرتی ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقےسے پوراکرے گی۔ کراچی سندھ کاحصہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔ اٹھارویں ترمیم اورون یونٹ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی رہنما نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کو حکومتی سہولت کار قرار دے دیا

سینیٹر رضاربانی نے کہا اجلاس میں کہ توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی پیشی سےمتعلق مشاورت ہوئی۔ آصف زرداری نہیں چاہتے کہ نیب پیشی کے دوران کارکن اکٹھے ہوں۔ آصف زرداری نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے، اب بھی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری نےعدالت جانےکا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمےکا دفاع اور آئندہ کیلئے استثنیٰ مانگیں گے۔

رضاربانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پارٹی آرگنائزیشن کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ کراچی کی صورتحال پراٹارنی جنرل کے بیان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


متعلقہ خبریں