پی آئی اے کی پیرس کیلئے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل لائنز (پی آئی اے) نے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد 260 مسافر لے کر روانہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت ہوا بازی، سول ایوی ایشن پروازوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کردیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں